ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / NDMC میں پہلی یونانی ڈسپنسری قائم۔ طبّی کانگریس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا

NDMC میں پہلی یونانی ڈسپنسری قائم۔ طبّی کانگریس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا

Wed, 01 Jun 2016 20:59:57    S.O. News Service

نئی دہلی یکم جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے این ڈی ایم سی میں پہلی یونانی ڈسپنسری قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کے لیے این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب نریش کمار (آئی اے ایس) اور محکمہ آیوش (این ڈی ایم سی) کے علاوہ محترمہ میناکشی لیکھی (ایم پی)، جناب کیپٹن ابھیمنیو (ایم ایل اے) اورجناب شاکرانصاری وغیرہ قابل مبارکباد ہیں، جن کی کوششوں سے طبّی کانگریس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی)نے یونانی ڈسپنسری قائم کرکے ایک مثبت پیغام یہ دیا ہے کہ محکمہ آیوش جس میں آیوروید،یوگا،یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی شامل ہیں، اس میں سبھی طریقہ علاج کو یکساں مقام حاصل ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ دہلی جناب اروِند کجریوال کو شامل ہونا تھا، کسی وجہ سے وہ شامل نہیں ہوسکے لیکن ان کے استاد محترم جناب چیناگرو جی، عام آدمی پارٹی ایکٹیوسٹ محترمہ نگار فاروقی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ شامل ہوئے۔ چیناگرو نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونانی طریقہ علاج عوام کی پہلی پسند ہے، اس کا قیام خوش آئند ہے۔ واضح ہوکہ آج یکم جون2016 کو این ڈی ایم سی، انٹرنیشنل اِنوکولیشن سنٹر، پہلی منزل (نزد سینٹ تھومس اسکول)، مندر مارگ، نئی دہلی میں پہلی یونانی ڈسپنسری کا قیام عمل میں آیا۔اس موقع پر سی سی آریوایم سے وابستہ آفیسرزڈاکٹرصغیراحمدصدیقی،ڈاکٹرسیّداحمدخاں،ڈاکٹرسلمیٰ خاتون،ڈاکٹرعذراانجم، ڈاکٹرعزماوسیم،ڈاکٹربلال احمداعظمی،ڈاکٹر معراج الحق،ڈاکٹر محمد قاسم دہلوی،ڈاکٹر اسامہ رامپوری کے علاوہ ڈاکٹر محمد خالد(اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرحکومت دہلی)، ڈاکٹر عائشہ رضا (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ) وغیرہ موجود تھے۔ 


Share: